ٹنڈوالہٰیار، دودھ کی قیمت میں بیس روپے فی لیٹر اضافہ

336

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) ڈیری فارمرز کے مالکان نے ازخود دودھ کی قیمت میں بیس روپے فی لیٹر اضافے کر دیا جس کے بعد دودھ کی قیمت 100روپے فی کلو سے زائد ہوگئی تاہم اب تک انتظامیہ نے غیر قانونی اضافے کے فیصلے پر کوئی نوٹس نہیں لیا۔ دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہر یوں نے ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا غیر قانونی طور پردودھ کی قیمتوں میں 20 فی لیٹر کا اضافے کے سبب عام آدمی پانی کے ساتھ ساتھ دودھ کی ایک بوند کو بھی ترس جائے گا ۔ جب اس سلسلے میں ڈیری فارمرز سے رابط کیا تو انہوں نے بتایا کہ دودھ کی پیداوار۔ اجناس کی قیمتوں اور دیگر اخراجات کے بڑھنے کے باعث یہ فیصلہ کیا ہے حکومت ریلیف فراہم کرے تو دودھ کی قیمتوں میں کمی واقعے ہو سکتی ہے جبکہ دوسر ی جانب شہر میں ہو ٹل مالکان نے دودھ کی قیمتوں میں اصافے کے سبب چائے کی قیمت میں اصافہ کر دیا 40روپے سے 50روپے تک فی کپ کر دیا گیا جبکہ ہو ٹلز پر غیر معیاری دودھ کے استعمال کر نے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں انتظامیہ کو بیدار ہو نے کی ضر ورت ہے۔