پبلک اسکول کے پرنسپل سے بد تمیزی قابل مذمت ہے،حاجن ابڑو

245

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پبلک اسکول حیدرآباد کے اساتذہ نے مطالبات کے حق میں پرنسپل کی جانب سے سینئر استاد حافظ محمد حاجن ابڑو کے ساتھ بدتمیزی ، نوکری سے معطل کرکے اسکول میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے واقعے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا مظاہرین نے پرنسپل کے خلاف نعری بازی کی۔ اس موقع پر حافظ حاجن ابڑو، شعبان وسطرو، اشوک کمار ودیگر نے کہاکہ اپ ڈیٹ تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی جس کیخلاف اساتذہ وملازمین کئی ماہ سراپا احتجاج ہیں تازہ واقعے میں پبلک اسکول میں جاری آئی بی اے کے ٹیسٹ کے دوران ایک آئی بی اے کے اساتذہ الطاف سموں، پرنسپل عمران لاڑک، وی سی میر محمد شاہ نے معمولی بات پر اسلامیات کے سینئر استاد حاجن ابڑو سے نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے بدتمیزی کی اور انہیں معطل کرکے اسکول سے بے دخل کردیا انہوںنے چیف جسٹس سپریم کورٹ، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کیکہ حیدرآباد پبلک اسکول کی مختیار حیثیت بحال کرتے ہوئے مسائل حل کیے جائیں اساتذہ کواپ ڈیٹ تنخواہ ادا کرتے ہوئے حافظ حاجن ابڑو کو بحال کیا جائے۔