پولیس اور شہریوں کا تھیلیسیمیا بچوں کی مدد کے لیے خون کے عطیات

242

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) پولیس اور شہریوں کا تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں کی مدد کے لیے خون کے عطیات اکٹھے کیے۔ ایس ایس پی امجد احمد شیخ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی نے کندھکوٹ سول اسپتال میں مریضوں کی مدد کے لیے خون کے عطیہ کا اہتمام کیا۔ خون کا عطیہ عبادت ہے، خون کے عطیات سے حادثاتی اور تھیلیسیمیاکے مریض بچوں کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں، ایس ایس کشمور۔ حادثے والے مریض اور تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے والے بچوں کی مدد کرنا ہمارا فرض ہے، ڈپٹی کمشنر کشمور۔ خون کا عطیہ دینے کے لیے کندھکوٹ پولیس کے جوان اور شہریوں نے 100 سے زائد خون کی بوتلوں کا عطیہ پیش کیا۔ پولیس تھیلیسیمیا اور دیگر موذی مرض میں مبتلا ہونے والے افراد کی مدد کرنے میں ہروقت تیار ہے۔ ایس ایس پی کشمور، خون کا عطیہ دینے کے لیے محکمہ پولیس کے افسران۔ کندھکوٹ پریس کلب کے صحافی ڈیولپمنٹ آفیسر اور دیگر حکام موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی کا کہنا تھا کہ خون کے عطیہ دے کر ہم حادثاتی اور تھیلیسیمیا کے بچوں کی جان بچائی جا سکتی ہے۔ اس طرح کی سرگرمیوں کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے کشمور پولیس کے جوان ضلع کی حفاظت کے لیے خون دینے کے لیے بھی ہمیشہ تیار ہوتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کشمور ہم خون کی عطیہ کیمپ لگانے پر کشمور پولیس کو سلام پیش کرتے ہیں، شہری۔