ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے صدائے حق بلند کیا، لالا عبدالحلیم شیخ

162

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سینئر ممبر معروف سیاسی و سماجی رہنماء لالا عبدالحلیم شیخ نے گزشتہ دنوں امریکن کواٹرز میں عیسائی برادری کے پادری اور علاقے کے غریب مسیحی برادری کے افراد پر حملے اور پادری کو بہیمانہ تشدد کرکے شدید زخمی کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عیسائی برادری ہو یا کوئی اور اقلیتی برادری ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لیے صدائے حق بلند کیا ہے، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان ملک میں اقلیتوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق دینے ان کی مذہبی آزادیوں کے لیے سب سے مؤثر آواز رہی ہے، انہوں نے کہا کہ امریکن کوارٹرز واقعے میں ایچ آر سی پی اپنے مسیحی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور حیدرآباد پولیس سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مسیحی بھائیوں، بہنوں، بیٹیوں، ماؤں، بچوں اور بزرگوں پر حملے کرنے والے شر پسند عناصر کو بنا کسی سیاسی دباؤ کے فی الفور گرفتار کیا جائے۔