بلاول زرداری کی عطااللہ مینگل کے انتقال پر اختر مینگل سے تعزیت

247
کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کررہے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے سردار اختر مینگل سے ملاقات میں ان کے والد سردار عطا للہ مینگل کے انتقال پر تعزیت کی۔ بلاول زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور اور رکن قومی اسمبلی میر منور تالپور بھی تھے۔ اس موقع پر بلاول زرداری نے کہا کہ سردار عطااللہ مینگل نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی‘ ان کے سیاسی کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔