لاہور کا حشر دیکھ کر آپ کی یاد آتی ہے‘ خاتون کا شہباز شریف سے مکالمہ

117

کراچی(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اسلام آباد روانگی کے لیے کراچی ائر پورٹ پہنچے تو انہیں دیکھ کرکئی مسافر ان کے پاس پہنچے، اس دوران ایک مسافر خاتون کا شہباز شریف سے کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے‘ لاہور کا حشر دیکھ کر آپ کی یاد آتی ہے‘خواہش ہے کہ آپ کی پورے پاکستان میں حکومت بنائیں ۔شہباز شریف نے خاتون کا شکریہ ادا کیا۔ شہریوں نے شہبازشریف کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔