اسپتال کی کارکردگی میں مزید بہتری کیلیے کوشاں ہیں،ڈاکٹر صدیق پنہور

47

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال حیدرآباد/ جامشورو ڈاکٹر محمد صدیق پہوڑ نے کہا ہے کہ اسپتال کو عالمی معیار کے مطابق علاج و معالجہ کیلیے جدید مشنری کا استعمال کیا جارہاہے ،ہم شب و روز محنت کر کے اسپتال کی کارکردگی کو ایک مثالی بنانے کے مشن پر گامزن ہیں اور اس میں کافی حد تک کامیابی ملی ہے۔ان خیالات کا اظہار
انہوں نے شعبہ ریڈیو لوجی کے دورے کے دوران ڈاکٹرز اور عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمرا ڈائریکٹر ایڈمن عبدالستار جتوئی ، اے ایم ایس جنرل ڈاکٹر شاہد اسلام جونیجو،شعبہ ریڈیو لوجی کی سربراہ ڈاکٹر انیلا شیبا ، اے ایم ایس پیر ڈاکٹر شوکت علی لاکھو اورآر ایم او جنرل ڈاکٹر فیصل میمن سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر محمد صدیق پہنو رنے کہا کہ شعبہ ریڈیو لوجی کو عالمی معیار کے مطابق استوار کرنے کا مقصد علاج ومعالجہ کے طریقوں کو آسان بنانا اور متعدد شعبوں میں بغیر آپریشن جدید مشنری کے ذریعے علاج کرنا ہے ۔