پی سی بی کا نیوزی لینڈ کیخلاف سخت موقف اپنانے کا فیصلہ

121

لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے خلاف سخت مقف اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کے اجلاس سے قبل لابنگ کرے گا، دنیا کے بااثر کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز سے رابطے، موقف میں حمایت مانگی جائے گی، دوسرے مرحلے میں کرکٹ بورڈز سے رابطے کیے جائیں
گے۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس میں بھی اس حوالے سے بات کی جائے گی ، آئی سی سی بورڈ میٹنگز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ہوں گی ، آئی سی سی میٹنگز کی تاریخوں کا جلد اعلان کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو کے بیان پر شدید تحفظات ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کہنا غلط ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے موقف کی تائید کی گئی ۔ پی سی بی نے کسی موقع پر نیوزی لینڈ کے موقف کی تائید نہیں کی ۔کسی حکومتی عہدیدار یا سیکورٹی ایجنسی نے بھی تائید نہیں کی، پی سی بی کے ساتھ تاحال سیکورٹی تھریٹس کی معلومات شیئرنہیں کی گئیں ۔ پی سی بی اپنے موقف پر قائم ہے کہ نیوزی لینڈ نے یکطرفہ فیصلہ کیا ۔