تحریک انصاف کے اپنے لوگ پارٹی چھوڑنے والے ہیں‘عظمیٰ بخاری

131

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اپنے لوگ ان کو چھوڑنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں۔پی ٹی آئی والے کہتے ہیں ہمیں ٹکٹ کی گارنٹی دیں ہم ان کی حکومت کو ٹھوکر ماردیں گے۔اظہر عباس چانڈیا کون لیگ
نے معافی تلافی کے باوجود قبول نہیں کیا۔جنوبی پنجاب محاذ بھی اڑان بھرنے کی تیاریاں کررہا ہے ۔عثمان بزدار لوٹوں کی وجہ سے وزیراعلیٰ بنے ہیں۔عثمان بزدار کارکردگی سے ہی کنٹونمنٹ الیکشن میں پنجاب میں تیسرے نمبر پہ آئے۔ عظمیٰ بخاری نے اظہر عباس چانڈیا کی عثمان بزدار سے ملاقات پر ردعمل میں کہاکہ ن لیگ عوام کی مدد سے اگلی حکومت بنانے کی تیاریوں میں ہے۔اسی لییعمران اور بزدار لوٹے اکٹھے کرنے میںلگے ہیں۔