کرس گیل کے بعد رائیلی روسو کا بھی پاکستان آنے کا اعلان

124

کیپ ٹائون (آئی این پی)ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل کے بعد جنوبی افریقی رائیلی روسو نے بھی پاکستان آنے کا اعلان کر دیا، ان اعلانات کے بعد معاملہ ٹاپ ٹرینڈ ہو گیا، سابق کپتان محمد حفیظ سمیت کرکٹ دیوانے سپر اسٹارز کے جذبے کا خیر مقدم کرنے لگے۔نیوزی
لینڈ ٹیم کی بغیرکھیلے دورہ پاکستان منسوخی پر جارح مزاج بلے باز کرس گیل پاکستان کی حمایت میں سامنے آ گئے۔انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ وہ پاکستان جا رہے ہیں اور ان کیساتھ کون آناچاہتا ہے؟جنوبی افریقی بلے باز رائیلی روسو نے بھی پاکستان آنے کی تیاری پکڑ لی،قومی کرکٹر محمد حفیظ نے کرس گیل کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیجنڈ کھلاڑی کے لیے پاکستانیوں کے دل میں ڈھیرساری محبت ہیں۔ غیرملکی کرکٹر کے پیغام کو کرکٹ شائقین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، چند منٹ میں ہزاروں افراد نے کرس گیل کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا ہے۔