پیٹرول نرخ میں اضافہ وفاق کی بھتا خوری مہم کا حصہ ہے، امداد پتافی

163

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر امداد علی پتافی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو وفاقی حکومت کی بھتہ خوری مہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بعد اشیائے صرف کی قیمتوں میں تیزی
سے اضافہ ہورہا ہے جو عوام کیلیے مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی جب سے برسراقتدار آئی ہے پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی، گیس، تیل، گھی، ادویات اور روزمرہ کی دیگر اشیاء کی قیمتوں میں ہر آنے والے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے جس سے غربت بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف بیروزگاری اور دوسری طرف غربت اور مہنگائی میں اضافے نے ملک کے غریب اور متوسط طبقے کے افراد سے خوشیاں چھین لی ہیں۔حکومت اور اس کے وزراء جعلی اعدادوشمار اور جھوٹی طفیل تسلیوں کے سواکچھ بھی نہیں دے رہے۔