پیپلزپارٹی کا مہنگائی کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج

230

اسلام آباد (آن لائن)پیپلزپارٹی نے مہنگائی اور بڑھتی قیمتوں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا ہے۔آبپارہ چوک اسلام باد میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں پیپلز پارٹی کے عہدیداران کارکنان کے بڑی تعداد نے شرکت کی۔پارٹی کارکنوں نے مہنگائی کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ خواتین خالی ہانڈیاں لے کر آئیں مظاہرے میں جئے بھٹو جئے بلاول مہنگائی ٹھاہ تبدیلی سرکار ٹھاہ کے نعرے گونجتے رہے۔ سیکرٹری جنرل پی پی پی سید نیر حسین بخاری نے خطاب میں کہا کہ موجودہ نا اہل حکومت نے غریب عوام سے وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے، اس تحریک کو ملک کے کونے کونے میں پھیلائیں گے۔ نیر بخاری نے کہا کہ اس نکمی حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے یہ سلیکٹڈ وزیراعظم ہے جس نے جھوٹے وعدے کیے ۔ان کا کہنا تھاکہ سلیکٹڈ نے 100دن میں 50لاکھ گھر ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا۔ حکومتی کرائے کے ترجمان جو بھانڈ ہیں ہر روز عوام کو جھوٹی خوشخبریاں دیتے ہیں لیکن آٹا چینی ادویات غریب عوام کی پنچ سے دور ہو چکے ہیں، مافیاز کے شراکت دار عمران خان کو مہنگائی نظر نہیں آتی،عمران خان وہ بددیانت آدمی ہے جو گھر میں گھس کر ڈاکا ڈالتا ہے۔ نیر بخاری نے کہا کہ عمران اب تم جیسے نااہل کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔