شہدادپور، ایس ایس پی کی ہدایت پر منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن

158

شہدادپور (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی سانگھڑ کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افرد کیخلاف سخت آپریشن کی ہدایت پر ایس ایچ او شہدادپور کا درگاہ ناگے شاہ کے قریب ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیکر تلاشی لی گئی ملزم کے قبضے سے 3 کلو اعلیٰ کوالٹی کا چرس برآمد مقدمہ درج۔ ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ لنجار کے ہدایت پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے سخت آپریشن کی ھدایت پر ایس ایچ او طفیل احمد بھٹو اور اس کی ٹیم نے ایک خفیہ اطلاع پر درگاہ ناگے شاہ کے قریب ایک مشتبہ شخص کو گھیراؤ کرکے تلاشی لی گئی جس کے قبضے سے 3 کلو اعلیٰ کوالٹی کا چرس برآمد کرکے ملزم بھٹائی ٹاؤن کے رہائشی علی حسن ولد ملوکھانی ولد محمد خان ملوکھانی کے خلاف گناہ نمبر 2021-206 قلم 9 C کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔