ٹنڈوالہٰیار شہر آکڑا پرچی جواء کا گڑھ بن گیا، پولیس کی سرپرستی

146

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) پولیس کی سرپرستی میں ٹنڈوالہٰیار شہر آکڑا پرچی جواء کا گڑھ بن گیا، سماجی برائیوں میں اضافے پر شہری حلقوں میں تشویش کی لہر بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ ٹنڈوالہٰیار پولیس کی جانب سے سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے دعوئوں کے باوجود ٹنڈوالہٰیار شہر پولیس کی سرپرستی میں آکڑا پرچی و جوئے کا گڑھ بنتا جا رہا ہے شہر کے مختلف علاقوں بکیرا روڈ چمبڑ روڈ میروا روڈ نصرپور روڈ روڈ ٹنڈو سومرو روڈ میرپورخاص روڈ حیدرآباد روڈ شاہی بازار پریم نگر ٹیشن شیڈی پارہ و دیگر علاقوں میں پولیس کی سرپرستی میں آکڑا ،پرچی جوئے رتمو گیمز تھائی فارکاسٹ کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا ہے جہاں پندرہ روز، روزانہ گھنٹوں کے حساب سے پرچیاں کاٹ کے شہریوں کو دوگنی رقم کا لالچ دیکر انہیں کنگال کیا جارہا ہے دوسری جانب آکڑا پرچی کاروبار سے منسلک دکانداروں نے انکشاف کیا ہے کہ تھانہ حدود پولیس اہلکار ہم لوگوں سے فی دن کے حساب سے ہزاروں روپے وصو ل کرتے ہیں ہم لوگ پولیس کو بھتا دیتے ہیں اور اگر کوئی کارروائی ہونا ہوتی ہے تو پولیس اہلکار ہمیں فون پر پہلے ہی اطلاع دے دیتے ہیں جس پر ہم اپنا کاروبار بند کردیتے ہیں شہر ٹنڈوالہیار میں سماجی برائیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر سماجی رہنمائوں و شہری تنظیموں کے رہنماؤں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار میں ملوث افراد سے پولیس آکڑا پرچی چلانے کی مد میں لاکھوں روپے بھتا وصول کررہی ہے۔ شکایات کے باوجود ملوث افراد کیخلاف کارروائی نہیں کی جارہی ہے اگر فوری طور پر اس گھناؤنے نے کاروبار کی روک تھام نہیں کی تو شہر آکڑا پرچی جوئے کا گڑھ بن جائیگا اور سماجی برائیوں میں اضافہ ہو جائیگا۔