کندھکوٹ بارکے سابق جنرل سیکرٹری دریاخان بنگوار کورونا کے باعث چل بسے

74

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کندھکوٹ بارکے سابق جنرل سیکرٹری معروف وکیل دریاخان بنگوار کورونا کے باعث رحیم یارخان کی اسپتال میں خالق حقیقی کوپیارے ہوگئے۔ جنازہ نماز آج صبح نو بجے انکے گاؤں ملیر کے علاقے میں اداکی جائیگی۔ مرحوم کے ناگہانی انتقال پر ضلع بار کشمور کندھکوٹ کے اعلان کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہوں گے اور عدالتی کام ٹھپ رہے گا۔