میرپورخاص، شہدائے افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نجی اسکول میں تقریب

63

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) شہدائے افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نجی تعلیمی ادارے کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے بچوں نے ٹیبلوز اور تقاریر پیش کیں تفصیلات کے مطابق سی ایم ایس ہائی اسکول کی جانب سے شہدائے افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں منعقد کی جانے والی تقریب میں اسکول میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات نے مختلف ملی نغموں پر ٹیبلوز پیش کیے۔