سلیکٹڈ حکمران نے سندھ کے عوام کا جینا دو بھر کردیا،پیپلزپارٹی

178

میرپورخاص(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاق کی پالیسیوں، مہنگائی، سندھ اس کے حصے کا پانی نہ دینے اور سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک رکھنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا، دھرنے میں ضلعے کے تمام تعلقوں کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، دھرنے میں رکن قومی اسمبلی شمیم آراء پہنور، رکن سندھ اسمبلی میر طارق تالپور، سید ذوالفقار علی شاہ اور پارٹی عہدیدار بھی شریک ہوئے۔ مرکزی قیادت کی ہدایت پر پیپلز پارٹی میرپورخاص کی جانب سے وفاقی حکومت کی پالیسیوں، مہنگائی، سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہ دینے اور سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا دھرنے میں ضلعے کے تمام تعلقوں کے عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شمیم آراء پہنور، رکن سندھ اسمبلی میرطارق تالپور، سید ذوالفقار علی شاہ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی میر حسن دھونکائی، کرن ہری رام، عبدالسلام میمن، میر علی رضا تالپور، امیر جان مری، رمیش کمار مالہی، سپاف کے صوبائی نائب صدر دریا خان مری اور دیگر نے کہا کہ سلیکٹڈ نے سندھ کے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے، سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں دیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے سندھ کی زرخیز زمینیں بنجر ہوتی جارہی ہیں اور کاشتکار مالی بحران کا شکار ہیں نااہل حکمرانوں نے مہنگائی میں اتنا اضافہ کر دیا ہے کہ عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول انتہائی مشکل ہو گیا ہے پیٹرول، دواؤں، بجلی اور روزمررہ استعمال کی اشیاء میں کئی گنا اضافہ کر دیا گیا ہے اور لوگ خودکشیوں اور اپنی اولادوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔