گھارو،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

168

گھارو (نمائندہ جسارت) اشیا خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، آٹا، چینی، دال، گھی، تیل، انڈے سبزی، مچھلی، گوشت اور مرغی کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب طبقے سے ایک وقت کی روٹی کھانے کی سکت چھین لی مزدور اور روزانہ کی اجرت پر کام کرنے والے طبقے کے لیے یہ تمام چیزیں خریدنا ایک خواب بن گیا۔ یاد رہے ٹھٹھہ اور اس کے گردونواح میں 98 فیصدر طبقہ ماہی گیری زراعت یا پھر روزانہ اجرت پر کام کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتا ہے جہاں کورونا لاک ڈاؤن اور مہنگائی نے انکی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور موجودہ مہنگائی نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی ہے آٹا چینی گھی تیل سبزی جو ہر طبقے کی ضرورت ہے اور اسکے بغیر زندگی مشکل ہے وہ بھی اسکی دسترس میں نہیں ہے موجودہ اشیاء خورونوش جس میں آٹے کی قیمت 73 روپے، چینی 1 سو 30 روپے، دالیں دوسو 50 روپے کلو، گھی 330 تیل 330 گوشت 700، بکرے کا گوشت 1300 روپے، مچھلی 400 روپے کلو، انڈے 200 روپے درجن مرغی 450 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے سستی سفری سہولت بھی مشکل ہوگئی ہے اور مزدوری کے لیے دوسرے شہر کا سفر طے کرنا بھی مشکل ہوکر رہ گیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ خدارا بڑھتی ہوئی مہنگائی پر جلد قابو پانے تاکہ سفید پوش طبقہ کے لیے زندگی گزارنا کچھ تو آسان ہوسکے۔