کندھکوٹ ،سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع ،آمدورفت میں مشکلات

340

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کندھکوٹ شہر میں سیوریج کا پانی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث روڈوں پر تالاب کی صورت میں کھڑا ہو گیا۔ مسن موڑ روڈ پر شہریوں کو راستہ نہ ہونے کی وجہ سے جنازے کو گندے پانی میں سے گزارنا پڑا۔ انتظامیہ خاموش، شہریوں نے جنازہ گزارنے والی ویڈیو بنا کر وائرل کردی، جس کے بعد بھی پانی کی نکاسی کا انتظام نہ ہوا۔ شہری عوام سخت پریشانی کا سامنا کرنے پر مجبور ہوگئے۔ کندھکوٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر شہر میں سیوریج کا پانی روڈ پر جمع ہونا روز کا معمول بن گیا، کچھ روز قبل شہر کے اہم داخلی راستے مسن موڑ روڈ پر انتظامیہ کی لاپروائی کے باعث پانی روڈ پر تالاب کی صورت میں جمع ہوگیا۔ پیدل آمدورفت کا راستہ مکمل بند ہوگیا، اس راستے میں سے روزانہ ہزاروں شہریوں کی آمد رفت ہوتی ہے جس کے باوجود پانی کی نکاسی کرانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے کوئی اقدام نہیں کیا۔ شہر میں فوتگی ہونے کے بعد میت کو آبائی قبرستان میں دفن کرنے کے لیے جنازے کا راستہ نہ ہونے کی وجہ سے گندے پانی میں سے گزارا گیا۔ شہریوں نے گندے پانی میں سے جنازہ گزرنے کی ویڈیو بنا کر کے وائرل کردی جس پر شعور رکہنے والوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر انتظامیہ پر سخت تنقید کی گئی۔ پبلک ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی کے مابین پانی کی نکاسی والے معاملے پر اندرونی کشیدگی کے باعث پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی میں سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ مسن موڑ روڈ سمیت دیگر روڈوں پے نکلا ہوا پانی کے مسئلے پر اعلیٰ اختیار اور انتظامیہ خاموش ہونے کی وجہ سے شہری عوام مشکلاتوں میں سے گزر رہی ہے ضلع ہیڈ کوارٹر شہر میں روڈ راستوں پر گندا پانی جمع ہونا اور اس گندے پانی میں عام لوگوں کی آمدو رفت کے ساتھہ جنازہ بھی گزارنے کا سندھ حکومت، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر سمیت اعلیٰ اختیار نوٹس لیکر نا اہلی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کر کے گندا پانی کی نکاسی کرائی جائے۔