میرپورخاص،کاروباری مراکز میں لگے ٹرانسفارمرز سے بجلی چوری

133

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپورخاص واپڈا حکام کی جانب سے کاروباری مارکیٹوں میں لگے ہوئے ٹرانسفارمرز سے ناجائز کنکشن لگانے کا سلسلہ جاری۔ بلدیہ موبائل مارکیٹ گلی نمبر چھے سے گیارہ تک کا لگا ہوا 200 کے وی کا ٹرانسفارمر دکانیں بند ہونے کے بعد بلدیہ کے اوپر ناجائز کنکشنوں کی وجہ سے خرابی روز کا معمول بن گئی ہے، دکاندار چندہ کرکے ٹرانسفارمر کو درست کرانے پر مجبور، بلدیہ موبائل مارکیٹ کے صدر آصف چودھری اور دیگر عہدیداران نے بتایا کہ جمعرات سے ابتک ٹرانسفارمر خراب ہے واپڈا حکام کی جانب سے ٹرانسفارمر کی خرابی کو درست نہ ہونے سے انڈور مارکیٹ کے دکاندار شدید گرمی میں اپنا کاروبار کرنے پر مجبور ہیں واپڈا حکام کی جانب سے جن علاقوں میں 100 فیصد بلوں کی ریکوری ہوتی ہے وہاں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور ٹرانسفارمر کی خرابی کی فوری درستگی کے واضح احکامات موجود ہیں مگر افسوس کے سب سے بڑی انڈور موباہل مارکیٹ کا ٹرانسفارمر جمعرات سے خراب ہے جس کے لیے ابتک نہ ہی ٹرانسفارمر اتارا گیا ہے اور نہ ہی متبادل انتظام کیا گیا۔ آصف چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ہماری مارکیٹ کی 100 بلوں کی ریکوری ہوتی ہے جس کے باوجود ہم دکانداروں کو بلاوجہ تنگ کیا ہوا ہے واپڈا حکام نے بلدیہ موبائل مارکیٹ خراب ٹرانسفارمر کی مرمت و درست نہیںکیا تو تمام دکاندار بلدیہ مارکیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے۔