چرنجیت سنگھ بھارتی پنجاب کے پہلے دلت وزیراعلیٰ نامزد‘ آج حلف اٹھائیں گے

265

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے چرنجیت سنگھ کو ریاست پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کردیا۔ رپورٹس کے مطابق وہ ریاست کے پہلے دلت سکھ وزیراعلیٰ ہوں گے۔ چرنجیت سنگھ پنجاب میں ٹیکنیکل ایجوکیشنل اینڈ انڈسٹریل ٹریننگ کے وزیر بھی رہ چکے ہیں‘ آج (پیر کو) عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔