کورونا سے 71 اموات ،سندھ میں 2 روزہ ویکسی نیشن جانچ مہم،8 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد کو ٹیکا لگایا گیا

216

اسلام آباد/ کراچی (صباح نیوز/ اسٹاف رپورٹر) گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید71 مریض انتقال کر گئے‘ 2580 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں‘3164 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوئے ۔ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 12مریض انتقال کرگئے جبکہ650 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 297 افراد صحتیاب ہوئے ہیں‘ مزید297 مریض صحتیاب ہوئے ہیں‘ اس وقت29078 مریض زیر علاج ہیں ‘547 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے43 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 63909 رہگئی۔ این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس ویکسین کی7 کروڑ29 لاکھ 86 ہزار 511خوراکیں لگائی جاچکی ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھرمیں8 لاکھ 29 ہزار30 ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔ سندھ کے 6 شہروں میں اوبلیگیٹری ویکسینشن کے تحت 2 روزہ ویکسی نشن جانچ مہم کا آغاز ہوگیا جس کے تحت ضلعی انتظامیہ شعبہ ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والے افراد کی ویکسی نشن کے حوالے سے جانچ اور ان کی ویکسی نشن کرے گی۔ ریلوے ملازمین علاوہ بسوں، وین، کوسٹرز، ٹیکسی اور ہوم ڈیلیوری سروس سے وابستہ افراد کی بھی ویکسی نشن کی جائے گی۔ خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والے افراد کو گرفتار کرکے گاڑیاں سیل کردی جائیں گی۔ کراچی کے علاوہ حیدر آباد، میرپور خاص ، شہید بے نظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں مہم کا آغاز کیا جائے گا‘ محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔