مفتی تقی عثمانی بلامقابلہ وفاق المدارس کے صدر منتخب

77

اسلام آباد (آن لائن) مولانا مفتی محمد تقی عثمانی بلامقابلہ وفاق المدارس کے صدر منتخب ہوگئے‘ مولانا انوار الحق سینئر نائب صدر ہوں گے‘ مولانا محمد حنیف جالندھری حسب سابق جنرل سیکرٹری رہیں گے‘ مولانا فضل الرحمن کی تجویز پر تمام شرکا اجلاس نے کھڑے ہوکر مفتی تقی عثمانی کی صدارت کی تائید کی‘ مجلس عاملہ کے اراکین، صوبا ناظمین، ضلعی مسوولین اور دیگر ذمے داروں کا تعین صدر وفاق اور ناظم اعلیٰ وفاق المدارس باہمی مشاورت سے کریں گے ۔