سربراہ پاک بحریہ کی امریکا میں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت

220

واشنگٹن (صباح نیوز) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے امریکا میں 24ویں انٹرنیشنل سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی۔ ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق سمپوزیم میں 80 سے زائد ممالک کے وفود اور مختلف مالک کی بحری افواج اور کوسٹ گارڈ کے سربراہان شریک ہوئے، سمپوزیم میں مشترکہ میری ٹائم چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر میری ٹائم سیکورٹی میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر بحر نے امریکا کے سیکرٹری آف نیوی کارلوس ڈل ٹورو، ارجنٹینا، فرانس، جرمنی، گھانا، جاپان، سری لنکا اور ترکی کی بحری افواج کے سربراہان سے بھی الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سربراہ پاکستان نیوی نے یو ایس سرفیس وار فیئر اسکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں میری ٹائم ڈومین میں ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کیلیے امریکی بحری افواج کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔