لاہور میں گھر کی چھت گرنے سے باپ، بیٹی جاں بحق

223

لاہور (آن لائن) لاہور میں نشتر کالونی کے علاقہ غوثیہ کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے 40 سالہ اللہ دتہ اور اس کی 14 سالہ بیٹی آمنہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 30 سالہ کلثوم کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔