الخدمت کے رضاکارہماراسب سے بڑا سرمایہ ہیں،عبدالشکور

104

راولپنڈی ( نمائندہ جسارت)صدرالخدمت فاؤنڈیشن پاکستان محمدعبدالشکورنے کہاہے کہ رضا کار ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، ملک پرکسی بھی ناگہانی آفت یاحادثات کی صورت بروقت امداد اور ریلیف کاسامان پہنچاتے ہوئے بعض اوقات ایسے مقامات پربھی الخدمت
کے رضاکارسب سے پہلے موجودہوتے ہیں جہاں عام حالات میں مشکل ترین محسوس ہوتاہے۔ کفالت یتامی، ہیلتھ،ایجوکیشن، ایمرجنسی ڈیزاسٹر، صاف پانی،مواخات پروگرام،سماجی خدما ت سمیت تمام شعبوں کی ٹیم کوعالمی معیارپرلانے کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ ورکشاپس کاسلسلہ جاری ہے،ڈسٹرکٹ سطح کی ٹیموں میں بھی اس حوالے سے جدت لارہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے ریجنل صدررضوان احمدکی زیرصدارت منعقدہ الخدمت شمالی پنجاب کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ریجنل سیکرٹری جنرل نمیرحسن مدنی نے پراجیکٹس اورکارکردگی کے بارے میں تفیصلی رپورٹ پیش کی،اجلاس میں مرکزی نائب صدرخالدوقاص،سینئرریجنل نائب صدر سیدعتیق الرحمن،ڈپٹی سیکرٹری جنرل سیدامجدحسین شاہ،ڈائریکٹرزپراجیکٹس سمیت ریجن بھرسے ضلعی صدور وسیکرٹریز شریک ہوئے جبکہ اس موقع پر اضلاع کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔رضوان احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ گزشتہ 6ماہ کے دوران شمالی پنجاب کے 11اضلاع میں 4کروڑ23لاکھ 36ہزارروپے اورفن بچوں کی کفالت پرخر چ کیے ہیں اس وقت 1881بچوں کی ریجنل سطح پر کفالت کررہے ہیں،اضلاع کے صدورکفالت یتامیٰ پرخصوصی توجہ دیتے ہوئے ان باہمت بچوں کو الخدمت کی آغوش میں لینے کے لیے بڑے اہداف طے کرکے ان پرعملدرآمد کے لیے مربوط اور منظم ورکنگ کریں۔