نیویارک ائر پورٹ پر تلاشی کی خبریں جھوٹی ہیں‘ شہریار آفریدی

384

نیویارک (آن لائن) چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفر یدی نے کہا ہے کہ نیویارک ائرپورٹ پر تلاشی کی خبریں جھوٹی ہیں‘ ائر پورٹ پر جو وقت لگا وہ روٹین ہے کیوں کہ ہر ملک کے اپنے قوانین ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں‘ کشمیر کاز کو اجاگر کرنے آیا ہوں‘ میرے مشن سے دشمن عناصر خائف ہیں‘ اسی لیے پاکستان دشمن عناصر فیک نیوز پروموٹ کر رہے ہیں لیکن جھوٹی خبروں سے کچھ نہیں ہونا۔