سفیر پاکستان سے پی ٹی آئی (سعودی عرب) آفیشل ٹیم کی ملاقات

294

پی ٹی آئی (سعودی عرب) کی آفیشل ٹیم نے صدر مفتی محمد عزیر بھٹہ کی سربراہی میں پاکستانی سفارت خانہ ریاض میں سفیر پاکستان بلال اکبر سے ملاقات کی، جس میں انہیں سعودی عرب میں تعیناتی اور فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کی گئی۔ اس موقع پر مہمان وفد نے سفیر پاکستان کو کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سفارت خانے اور قونصلیٹ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ بعد ازاں پی ٹی آئی سعودی عرب چیپٹر کے جنرل سیکرٹری نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا، جس میں منتخب باڈیز کے آفیشل نوٹیفکیشن اور او آئی سی قوانین کے پرنٹ بصورت فائل پیش کیے۔
اجلاس میں کمیونٹی کو درپیش مسائل خصوصاً ہروب زدہ، اقامہ ختم، وزٹ ویزا اور عمرہ پر آئے لوگوں کے رہ جانے کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا اور ان کے حل کے لیے سفیر پاکستان کی دلچسپی عموماً اسکولوں کے معاملات، جیلوں میں پھنسے پاکستانیوں اور پروازوں سے متعلق مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔
ملاقات میں صدر پی ٹی آئی (سعودی عرب چیپٹر) مفتی محمد عزیر بھٹہ، سینئر نائب صدر بابر اکرم اعوان، جنرل سیکرٹری نزاکت علی گجر، انفارمیشن سیکرٹری ارسلان شاہد سنی، جدہ سٹی کے جنرل سیکرٹری اشفاق واحد، دمام سٹی کے صدر راجہ فرہاد، جنرل سیکرٹری مزمل شاہ، ویلفیئر سیکرٹری جدہ عمران خان ، ممبر کوآرڈینیٹر اور سینئر رہنما چودھری امجد گجر، ریاض سٹی سے نیشنل سکرٹریزگلزیب کیانی، سردار طلعت محمود، وجاہت حسین، رانا فیضی، خان سکندر خان شامل تھے۔ آخر میں سفیر پاکستان کی جانب سے عشایئے کے بعد اجلاس اختتام کو پہنچا۔