پی ٹی آئی ریاض ریجن (منتخب باڈی) کی یوم دفاع کے سلسلے میں تقریب

264

پی ٹی آئی (ریاض ریجن) کی منتخب باڈی کی طرف سے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی عہدیداروں کارکنوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت سے کیا گیا جس کی سعادت نیاز امین کو حاصل ہوئی جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض پی ٹی آئی ریاض ریجن کے جنرل سیکرٹری عبدالحکیم خان نے انجام دیے۔
پی ٹی آئی ریاض ریجن کے صدر تاج محمد خان نے 6 ستمبر 1965ء میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی دن اور قومی ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں۔ انفارمیشن سیکرٹری سید بخت شیر کا کہنا تھا کہ یوم دفاع منانا اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ یہ دن ہمیں اُن شہدا کی یاد دلاتا ہے جو دشمن کے بزدلانہ حملے کو شجاعت اور جوانمردی سے ناکام بناتے ہوئے اپنی جانیں اس مادر وطن پر نثار کر گئے تھے۔ تقریب سے ربیعہ بنت طارق، ارشاد مندوخیل ، عامر بشیر ، ناصر حبیب ، عبداللہ ملک ، شبریز اختر سویہ ، ذاکر دیشانی ، عرفان ملک ، افضل قیوم ، حاجی فضل واحد، ڈاکٹر ضمیر،، تسنیم امجد، عبیداللہ یوسف زئی ، امتیاز احمد، ممتاز خان ، سکندر حیات مظفر خان ، انجینئر اصغر اور دیگر ایم سی ارکان نے بھی خطاب کیا۔آخر میں پی ٹی آئی ریاض ریجن کی منتخب باڈی کی جانب سے نئے ارکان کو نوٹیفکیشن اور ایم سی ممبران سمیت سرکردہ کارکنوں کو اعزازی سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔