ادبی تنظیم ’’ہم زبان‘‘ کے زیر اہتمام عالمی سیرت مشاعرہ

414

جدہ میں ادبی تنظیم ’’ہم زبان‘‘ کے زیر اہتمام عالمی سیرت مشاعرے کا اہتمام کیا گیا، جس میں 12 ممالک سے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد شعرا اور اسکالرز نے شرکت کی۔ مشاعرے کی صدارت عالمی شہرت یافتہ شاعرہ ریحانہ روحی نے کی جب کہ معروف نعت گو شاعر انجینئر سید محسن علوی، ممتاز نعت گو شاعرہ نورین طلعت عروبہ اور ممتاز ادیبہ و شاعرہ زیب النسا زیبی مہمانان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر محمد سعید کریم بیبانی نے سورۃ رحمٰن کی تلاوت کی جبکہ عمان سے مسز بشریٰ تنویر نے نعتیں پیش کیں۔ ممتاز اسکالر فوزیہ عباس اور ڈاکٹر لئیق اللہ خان نے سیرت پاک کے حوالے سے خطاب فرمایا۔ اس موقع پر مکہ مکرمہ سے صحافی عامل عثمانی نے نعتیہ مشاعرے کے انعقاد کو سراہا۔ ہم زبان کے جنرل سیکرٹری سرجن محمد علی نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم زبان معاشرے کی اصلاح اور بہتری کے لیے اپنا پیغام پہنچاتی رہے گی۔ مشاعرے میں سعودی عرب سے ہم
زبان کے صدر ڈاکٹر محمد سعید کریم بیبانی، اطہر نفیس عباسی، نور جہان اور نور جمشید پوری، پاکستان سے صدر مشاعرہ ریحانہ روحی، زیب النسا زیبی، ڈاکٹر نجمہ شاہین کھوسہ، منظر انصاری، شہناز رضوی، شگفتہ شفیق، الیاس بابر اعوان، پروفیسر اختر چیمہ، بھارت سے ظہیر ناصری، شگفتہ غزل، ممتاز منور، سید خادم رسول عینی، فوزیہ اختر ردا، محشر فیض آبادی، کینیڈا سے رضی امروہوی، امریکا سے انجینئرسید محسن علوی، تنویر پھول، نورین طلعت عروبہ، نیلم بھٹی، رشید شیخ، انگلینڈ سے نغمانہ کنول، جرمنی سے طاہرہ رباب، موزمبیق سے شاہد خاکی، امارات سے احسن نذیر اکمل، چین سے ڈاکٹر اعجاز کشمیری شامل تھے۔ مشاعرے میں غزوہ بدر کے حوالے سے سیرت کوئز مقابلہ بھی ہوا جس میں تنویر پھول نے فتح حاصل کی جبکہ سید محسن رضی علوی دوئم اور سید خادم رسول عینی سوئم رہے۔ صدر مشاعرہ ریحانہ روحی نے ہم زبان کے اصلاحی مشاعروں کو سراہا اور منتظمین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 6 گھنٹے 36 منٹ اور 24سیکنڈ تک جاری رہنے والا مشاعرہ آن لائن مشاعروں کا طویل ترین مشاعرہ ثابت ہوا اور ہم زبان نے اپنا ہی قائم کردہ ریکارڈ توڑ دیا۔
OOO