پاکستان ورکرز فیڈریشن کا کراچی میں تربیتی پروگرام

213

پاکستان ورکرز فیڈریشن کا لیبر قوانین دو روزہ آگہی پروگرام کراچی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر PWF کے رہنما شوکت علی انجم نے لیکچر دیا۔ اس موقع پر PWF کے رہنما وقار میمن، موسیٰ خان اور اسد میمن، متحدہ لیبر فیڈریشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری مختار اعوان، سندھ لیبر فیڈریشن کے صدر شفیق غوری، پاکستان ورکرز کنفیڈریشن سندھ کے رہنما ایوب قریشی، روزنامہ جسارت کے قاضی سراج اور منیر عقیل انصاری، لیبر نیوز کے چیف ایڈیٹر منور ملک، سیسی کے ڈائریکٹر وسیم جمال، محکمہ محنت کے افسر اصغر علی پٹھان، ذیشان انجم اور سنجرانی، سورتی گارمنٹ کی نفیس فاطمہ، PWF کے اشفاق خانزادہ، زین پیکیجنگ کے رہنما سید مسرور حسین اور عامر احمد، ڈاڈیکس کے رہنما علی محمد جمالی اور عبدالرزاق کاچھیلو، EOBI کے سابق PRO اسرار ایوبی، QICT کے رہنما ملک صفدر نواز، پاکستان گم کے امام الدین، آدم جی انجینئرنگ کے وسیم احمد لاکھو، اوپل لیبارٹریز کے محمد رضوان، فلٹرز پاکستان کے محمد فہیم، PWF سندھ کے حاجی غلام اصغر اور رحیم زادہ، ہینو پاک کے ارشد خان اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر PWF کے رہنما شوکت علی انجم نے لیکچر دیتے ہوئے کہا
کہ مزدور رہنما لیبر قوانین پر عبور حاصل کریں۔ مزدور قوانین کا علم حاصل کرکے ہم محنت کشوں کی بہتر خدمت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزدور قوانین کا اردو میں ترجمہ کروایا جائے تا کہ مزدور رہنما اچھی طرح سے قانون کو سمجھ سکیں۔