لیبر قوانین پر عمل کیا جائے‘ کرامت علی

146

مزدوروں نے علی انٹرپرائز ، بلدیہ فیکٹری PILERسینٹر میں 10 ستمبر 2021 کو اجلاس منعقد ہوا۔ PILERکے ڈائریکٹر کرامت علی نے کہا کہ مزدور تحریک کو باقاعدہ منظم طریقے سے ختم کیا جارہا ہے اور المیہ یہ ہے کہ کارخانوں میں صرف 1% مزدور منظم ہیں ۔ صنعتی مزدوروںکے قوانین پر عملد ر آمد نہ ہونے کی وجہ سے مالکان آسانی سے ان قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں ۔ نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ناصر منصور نے کہا کہ مہران ٹاؤن کی فیکٹر ی میں ہونے والے حالیہ حادثے نے علی انٹر پرائز کی یاد تازہ کردی جہاں فائر بریگیڈ اند ر داخل نہ ہوسکی تھی اور فیکٹری میں کم جگہ ہونے کی وجہ سے مزدور گیٹ سے باہر اپنی جان بچا کر نہیں بھاگ سکے۔ Ineke-Zeldemrust، کلین کلاتھ کمپین کی بین الاقوامی کوآرڈینیٹر نے بین الاقوامی معاہدے اکارڈ کے بارے میں شرکاء کو بتایا کہ یہ معاہدہ یورپین برانڈز اور بین الاقوامی ٹریڈ یونین کی تنظیموں اور بنگلہ دیش کی تنظیموں کے درمیان طے پایا ہے اور اس معاہدے میں بین الاقوامی برانڈز اپنی متعلقہ بنگلہ دیش فیکٹریوں میں صحت و سلامتی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے مجاز ہوں گے۔ اس معاہدے میں اس بات کا ذکر بھی کیا گیا کہ یہ برانڈز مزدوروں کی انجمن سازی اور مزدوروں کے حقوق کی حمایت کریں گی۔اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے فیصلہ کیا کہ اکتوبر میں ، اسلام آباد میں ایک ملکی سطح پر کنونشن کا اجلاس کیا جائے اور اس میں مزدوروں کے لیے کنفیڈریشن کی تشکیل عمل میں لائی جائے تاکہ مزدور وں کے حقوق کا تحفظ کیا جاسکے۔