نیشنل لیبرفیڈریشن نے یونین زین پیکیجنگ کے مزدوروں کو بحال کروادیا

164

نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کی ملحقہ یونین زین پیکیجنگ انڈسٹری سائٹ ایریا کے چار افراد کو غیرقانونی طریقے سے CBA یونین کے ممبران کو فارغ کردیاگیا برطرفی لیٹرپر یہ تحریرتھا یہ لوگ عمررسیدہ ہیں اور جسمانی طور پر کمزور ہیں۔ زین پیکیجنگ انڈسٹری ورکرز یونین CBA کے جنرل سیکرٹری شیرزمان نے تمام ترصورتحال سے نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان کو آگاہ کیا۔ صدر خالد خان نے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوںلیتے ہوئے لیبر ڈیپارٹمنٹ کو اس مسائل سے آگاہ کیا۔ یونین کے جنرل سیکرٹری شیرزمان کو آئندہ کی حکمت عملی تیار کرکے دی اوران تمام مسائل پر لیبر ڈائریکٹوریٹ کو خطوط بھی ارسال کیے گئے۔ لیبر آفیسرویسٹ ڈویژن کے آفس میں میٹنگز ہوئی۔ جس میں زون کے نائب صدر شریک ہوتے میٹنگز میں نیشنل لیبر فیڈریشن نے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے مزدوروں کو بحال کروایا۔ جس پر زین پیکیجنگ انڈسٹری ورکرزیونین CBA کے جنرل سیکرٹری شیر زمان نے صدر خالد خان، نائب صدر محمد سلیم اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔