ـPWF کی کورونا سے بچائو کے لیے مہم

175

کورونا وائرس سے بچائو کے لیے پاکستان ورکرز فیڈریشن ہمیشہ کی طرح سرگرم عمل ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان محنت کشوں کو ہواہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ ان خیالات کااظہار پاکستان ورکرز فیڈریشن کے نیشنل کوآرڈینیٹر شوکت علی انجم، مرکزی چیئرمین ماما سلام بلوچ، جنرل سیکرٹری پیر محمد کاکڑ، ایجوکیشن سیکرٹری ناصر راہی، پریس سیکرٹری عزیز احمد سارنگزئی نے گزشتہ دنوں کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں ایک روزہ سیمینار اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شوکت علی انجم نے کہاکہ پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی کورونا وائرس سے متاثر ہواہم نے شروع دن سے کوشش کی کہ چاروں صوبوں میں پاکستان ورکرز فیڈریشن کے زیر اہتمام سیمینارز، ورکشاپ منعقد کیے جس کامقصد محنت کشوں میں شعور و آگاہی اور کورونا وائرس سے بچائو کے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے دوران پاکستان ورکرز فیڈریشن نے محنت کشوں میں راشن کے پیکٹس بھی تقسیم کیے جس میں 5ہزار روپے مالیت کی اشیاء خوردونوش شامل تھی۔