محمد زبیر محمدی کرکٹ، کراچی ویسٹ اورالرحمن کلب کی فتح

299

کراچی(اے پی پی):محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے، کراچی ویسٹ کرکٹ کلب اور الرحمن کرکٹ کلب نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابیاں حاصل کرلیں، فیڈرل اسپورٹس اور این کے یونیورسل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، ندیم احمد اور اریب احمد نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی ویسٹ کرکٹ کلب نے فیڈرل اسپورٹس کو 88 رنز سے شکست دیدی۔ کراچی ویسٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز اسکور کیے۔ فیڈرل اسپورٹس کے اریب احمد نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 28 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔جواب میں فیڈرل اسپورٹس کی پوری ٹیم 251 اوورز میں 130 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ عذیر خان نے24 رنز ، حسنین آصف نے 23 رنز اور انس خان نے 20 رنز اسکورکیے۔ وسیم خان ، راشد احمد اور عادل ندیم نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ دوسرے میچ میں الرحمن کرکٹ کلب نے این کے یونیورسل کرکٹ کلب کو7وکٹوں سے شکست دیدی۔ این کے یونیورسل کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 73 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ جواب میں الرحمن کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ معین خان نے 27 رنز اور تابش مشتاق نے 17 رنز اسکورکیے محمد محتشم نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔