بیجنگ، فرینڈشپ میراتھن کا انعقاد، پاکستانی شہریوں کی شرکت

256

بیجنگ(جسارت نیوز )پاکستان اور چین کے شہریوں نے جوش و خروش کے ساتھ معاشرے کے مختلف طبقات کی نمائندگی کرتے ہوئے تیانجن میونسپل گورنمنٹ کے تعاون سے پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام تیانجن میں منعقدہ فرینڈ شپ میراتھن میں حصہ لیا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین میں پاکستانی سفیر معین الحق اور تیانجن میونسپل گورنمنٹ کے دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل لوان جیان ژانگ نے تقریب کا افتتاح کیا۔ یہ تقریب چین اور پاکستان کے درمیا ن سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ سالہ کے حوالے سے تقریبات کا حصہ تھی۔ یہ دو دوست ممالک اور عوام کے درمیان گرمجوش اور خوشگوار تعلقات کا مظہر تھا۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس موقع پر سفیر معین الحق نے کہا کہ ہم پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی اور دارالحکومت اسلام آباد تیانجن کے درمیان جڑواں صوبے اور جڑواں شہروں کے تعلقات قائم کر نے کیلیے 3اہم معاہدوں پر دستخط کرنے جا رہے ہیں معین الحق نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سدا بہار اسٹریٹجک کوآپریٹو شراکت داری کو سات دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے عوام اور حکومتوں کے عزم اور عقیدت سے برقرار رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تعلق دنیا میں منفرد ہے اور پہاڑوں سے اونچا، سمندروں سے گہرا، شہد سے میٹھا اور فولاد سے مضبوط ہے۔