فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے کی حالت خطرے سے باہر

139

برازیلیا(جسارت نیوز)فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے کو کچھ مدت کے لیے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا مگر اب ان کی حالت بہتر ہے۔برازیل کے مایہ ناز کھلاڑی پیلے کو سانس لینے میں دشواری کے سبب جمعے کی رات آئی سی یو منتقل کر دیا گیا تھا تاہم ساو پاولو کے اسپتال کے مطابق اب ان کی طبیعت مستحکم ہے۔ رواں ماہ پیلے کی بڑی آنت کا ٹیومر نکالا گیا تھا چند دن قبل انہیں آئی سی یو سے باہر منتقل کیا گیا لیکن طبیعت خراب ہونے پر دوبارہ انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کیا گیا ہے۔