ماسک صحیح نہ پہننے پرباکسر عامر خان کو امریکی ائرلائن نے جہاز سے اتاردیا

327

ڈیلاس(جسارت نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن نے دوران پرواز جہاز سے نیچے اتاردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی باکسر عامر خان کو اس وقت مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا جب دوران پرواز امریکی ائرلائن نے ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے پر انہیں جہاز سے نیچے اتاردیا، امریکی ائرلائن کے مطابق پرواز نیو آرک سے ڈیلاس جارہی تھی کہ اس دوران 2مسافروں نے ماسک صحیح انداز سے نہیں پہنا ہوا تھا جس پر عملے نے درخواست کی لیکن مسافروں کے انکار پر پرواز واپس لوٹ آئی اور مسافروں کو نیچے اتاردیا گیا۔دوسری جانب باکسر عامر خان نے ٹوئٹر پر کہا کہ امریکی ائرلائن کی جانب سے سفر پر پابندی انتہائی نامناسب حرکت ہے، میں نے کچھ غلط نہیں کیا تھا تاہم مجھے اور میرے دوست کو پھر بھی جہاز سے پولیس نے نیچے اتارا، اگر میں نے کچھ غلط کیا ہے تو ثبوت کے طور پر ویڈیو دکھائی جائے۔