نیوزی لینڈ کا فیصلہ خطرناک ہے،مالی نقصان سے زیادہ ساکھ اہم ہے،پی سی بی

128

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے واضح کیا ہے کہ ہم اپنی ہوم کرکٹ پاکستان میں ہی کھیلیں گے، نیوزی لینڈ کا اچانک اور یکطرفہ فیصلہ کرنا بہت خطرناک ہے،ہمارے لیے مالی نقصان سے زیادہ ساکھ زیادہ اہمیت رکھتی ہے، یکطرفہ فیصلے سے ہماری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا،ہمارے لڑکوں نے نیوزی لینڈ میں14 دن مشکل ترین قرنطینہ کیا، کرئسٹ چرچ مسجد حملے کے باوجود وہاں گئے،مگر سب کے سامنے واضح ہے کہ برابری کی بنیاد پر فیصلے نہیں ہورہے،میں اور چیئرمین پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں یہ معاملہ اٹھائیں گے، ہم نے سری لنکا اور بنگلا دیش سے رابطہ کیا،دونوں نے رضامندی ظاہر کی مگر وقت کی قلت اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے یہ ممکن نہیں۔اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹے ہمارے لیے بہت مشکل تھے، ہم کچھ حقائق منظر عام پر لانا چاہتے ہیں،جمعہ کی صبح 3 مجھے ای ایس آئی سیکورٹی کے سربراہ رگ ڈکیسن نے فون کال کی،رگ ڈکیسن نے بتایا کہ فائیو آئیز نے نیوزی لینڈ کے ڈپٹی وزیراعظم کو بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پر حملے کا خدشہ ہے،پوچھنے کے باوجود ہمارے یا ہماری سیکورٹی ایجنسیز کو اس سیکورٹی تھریڈ کے بارے میں نہیں بتایا گیا ،ہم نے اپنی سیکورٹی ایجنسیز سے رابطہ کیا تو انہوں نے واضح کیا کہ مہمان ٹیم کو کوئی سیکورٹی تھریڈ نہیں ،بنگلا دیش سمیت کہیںجب آپ کسی دورے پر ہوں تو وہاں کی سیکورٹی ایجنسیز پر اعتماد کیا جاتا ہے،دورے کو ختم کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کرکے بہت غلط مثال قائم کی گئی ہے۔میرے خیال میں مذاکرات کرنے چاہیے تھے، اس سے مشترکہ فیصلہ کیا جاتا۔وسیم خان نے کہا کہ اس فیصلے سے دونوں بورڈز کے تعلقات متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ اس سے دور رس نتائج مرتبہ ہوں گے،پاکستان میں موجود مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں اور سیکورٹی نمائندگان نے سیکورٹی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ہم نے گزشتہ 5 سال انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کے لیے بہت محنت کی ہے،میں اور چیئرمین پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر معاملہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ انگلینڈ نے پاکستان آمد سے متعلق فیصلہ کرنا ہے، امید ہے وہ پاکستان ضرور آئیں گے،فی الحال ہمارا مؤقف یہی ہے کہ ہم اپنی ہوم کرکٹ پاکستان میں ہی کھیلیں گے۔