سوشل میڈیا پر عوام کی وفاقی وزرااور گورنر پر تنقید

290

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گرین لائن بس منصوبے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے وفاقی وزرا ،گورنر سندھ اور پی ٹی آئی کی حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے عمران احمد نے اپنے فیس بک پر تنقید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسد عمر اور عمران اسماعیل نے جس گرین لائن بس پروجیکٹ کے اگست میں شروع ہونے کے خواب دکھائے تھے اس کا بہت برا حال ہے ! اور ناجانے یہ کب مکمل ہوگا اور کب کراچی والوں کی آزمائشیں ختم ہونگی۔