یونان کے ساموس جزیرے میں سخت پہرے والے مہاجر کیمپ کا افتتاح

389
ایتھنز: یونان میں خاردار باڑ کے حصار میں قائم مہاجر کیمپ کی تصویر

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان میں خار دار باڑ والے بند مہاجر کیمپ کا افتتاح کر دیا گیا ۔ ساموس جزیرے پر واقع اس کیمپ کے ہر طرف باڑیں نصب ہیں ،جب کہ کیمپ کے اندر جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے ہر وقت سخت نگرانی کی جاتی ہے۔ کیمپ میں داخلہ اور اخراج صرف الیکٹرانک چپس کی بدولت ممکن ہے۔ یورپی یونین کی 27کروڑ 60یورو کی امداد سے یونان ایسے مزید 5 مہاجر کیمپ بنا رہا ہے، جس میں ترکی سے غیر قانونی انداز میں یونان پہنچنے والے تارکین وطن کو رکھا جائے گا۔