مایوس شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری، کرکٹ بورڈ کا نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کرانے کا اعلان

230

لاہور: پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ستارے 23 ستمبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے، ایونٹ 13 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

ٹورنامنٹ قومی کھلاڑیوں کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں معاونت فراہم کرے گا۔میگا ایونٹ کے لیے اعلان کردہ پندرہ رکنی قومی اسکواڈ سمیت تینوں ریزرو کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں اپنی اپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کریں گے۔

پرجوش تماشائیوں کے لیے ایونٹ کا پہلا مرحلہ راولپنڈی اور دوسرا لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 23 ستمبر سے راولپنڈی میں شروع ہونے والا مرحلہ 3 اکتوبر تک جاری رہے گا، جہاں کْل 18 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا دوسرا مرحلہ 6 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، جہاں فائنل سمیت کْل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کے دونوں فائنلز 12 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے التواء کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا انعقاد قومی کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے بھرپور اظہار کا موقع فراہم کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کے سب سے بہترین کھلاڑیوں کی ایونٹ میں شرکت سے ٹورنامنٹ کی اہمیت بڑھ جائے گی۔ اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے سینئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم کا تبادلہ کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

شیڈول کے مطابق (دن کا پہلا میچ سہ پہر 3 جبکہ دوسرا شام 7:30 بجے شروع ہوگا)۔ پہلے روز23 ستمبر کو بلوچستان بمقابلہ ناردرن جبکہ خیبر پختونخوا بمقابلہ سینٹرل پنجاب سے ہو گا۔

بلوچستان کے سکواڈ میں امام الحق (کپتان) ، بسم اللہ خان (نائب کپتان اور وکٹ کیپر) ، عبدالواحد بنگلزئی ، اکبر الرحمٰن ، عاکف جاوید، عماد بٹ، محمد ابراہیم سینئر، ایاز تصور ، گوہر فیض ، حارث سہیل ، جلات خان ، جنید خان ، کاشف بھٹی ، خرم شہزاد ، عمید آصف اور یاسر شاہ شامل ہیں، اس دوران اویس ضیاء کی جگہ نوجوان کرکٹر محمد ابراہیم سینئر کو بلوچستان کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

سینٹرل پنجاب میں بابر اعظم (کپتان) ، حسن علی (نائب کپتان) ، عبداللہ شفیق ، احمد صفی عبداللہ ، احمد شہزاد ، احسان عادل ، فہیم اشرف ، حسین طلعت ، کامران اکمل (وکٹ کیپر) ، محمد اخلاق (وکٹ کیپر) ، محمد حفیظ ، قاسم اکرم ، سیف بدر ، شعیب ملک ، عثمان قادر ، وہاب ریاض اور وقاص مقصود شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا میںمحمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر) ، شاہین شاہ آفریدی (نائب کپتان) ،عادل امین ، ارشد اقبال ، آصف آفریدی ، فخر زمان ، افتخار احمد، عمران خان سینئر ، اسرار اللہ ، معاذ خان ، محمد حارث ، محمد عمران خان ، محمد وسیم ، مصدق احمد اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔

ناردرن میں شاداب خان (کپتان) ، محمد نواز (نائب کپتان) ، روحیل نذیر (وکٹ کیپر) ، علی عمران ، آصف علی ، حیدر علی ، حارث رؤف ، عماد وسیم ، موسیٰ خان ، ناصر نواز ، سلمان ارشاد ، سہیل اختر ، سہیل تنویر ، عمر امین ، زمان خان اور ذیشان ملک شامل ہیں۔

سندھ میں سرفراز احمد (کپتان، وکٹ کیپر) ، انور علی (نائب کپتان) ، ابرار احمد ، احسان علی ، دانش عزیز ، حسن محسن ، خرم منظور ، میر حمزہ ، محمد حسنین ، محمد طحہ ، رومان رئیس ، سعود شکیل ، شان مسعود ، شاہنواز دھانی ، شرجیل خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔

سدرن پنجاب میں صہیب مقصود (کپتان)، ذیشان اشرف (نائب کپتان)، عامر یامین ، اعظم خان (وکٹ کیپر) ، دلبر حسین ، فیصل اکرم ، حسان خان ، عمران رندھاوا ، خوشدل شاہ ، محمد الیاس ، نسیم شاہ ، سلمان علی آغا ، طیب طاہر ، عمر خان ، زین عباس اور ضیاء الحق شامل ہیں۔