شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد ہلاک

154

شمالی وزیرستان: خیبر پختون خواہ کے ضلع شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد کمانڈر صفی اللہ مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں میں کیے گئے آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگرد صفی اللہ غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین کے قتل اور 2020 میں ایف ڈبلیو او انجینئرز کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشتگرد صفی اللہ سکیورٹی فورسز پرآئی ای ڈی حملوں اور ان کی منصوبہ بندی، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔