انگلینڈ کی دورہ پاکستان سے معذرت، چیئر مین پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا

145

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستان کے دورے کی منسوخی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

چہیر مین پی سی بی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا  کہ انگلینڈ کے دورہ پاکستان سے دستبردار ہونے سے مایوسی ہوئی ہے، انگلش ٹیم کی جانب سے کمٹمنٹ پوری نہ کرنے اور ضرورت کے وقت ساتھ نہ دینے ‏پر افسردہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان شااللہ اس مشکل دور سے بھی نکل جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے ویک اپ کال ہے کہ ہم نے دنیا کی بہترین ٹیم بننا ہے اور ہم نے کوئی جواز دیے بغیر سب کے خلاف بہترین ٹیم بن کر کھیلنا ہے، پاکستان بہترین ٹیم بن گئی تو کھیلنے کیلئے ٹیموں کی لائن لگ جائےگی۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ  پاکستان ختم کردیا ہے، اپنی مینز اور ویمنز ٹیمیں پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔