اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود میں اضافہ

167

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے، مرکزی بینک نے شرح سود میں اضافہ کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں اضافہ کردیا ہے، شرح سود 25 بیسز پوائنٹس بڑھا کر اگلے دو ماہ کے لیے 7.25 فیصد کردیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی نے نوٹ کیا کہ معاشی بحالی کی رفتار توقع سے زیادہ بڑھی ہے، اجناس کی عالمی قیمتیں اور درآمدات بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ رہا ہے۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق جون سے سال در سال مہنگائی کم ہوئی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ردوبدل کا بوجھ روپے کی قدر پر پڑا ہے،رواں مالی سال نمو 4 تا 5 فیصد پیش گوئی کی بالائی حد میں رہنے کا امکان ہے۔