ملک میں کورونا سے مزید 71 افراد جاں بحق، 2580 نئے کیسز رپورٹ

382

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 71 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 72 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 71 مریض انتقال کرگئے جب کہ 2580 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 23 ہزار 841 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 63 ہزار 909 ہے۔ اب تک 11 لاکھ 32 ہزار 726 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 126 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 29 ہزار 409 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 258 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 13 ہزار 459 مریض حت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 21 ہزار 800 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22 ہزار 759 ہے۔ صوبے میں 12 ہزار 396 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 86 ہزار 645 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 72 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 164 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 395 اموات اور 1 لاکھ 58 ہزار 513 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 114 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 932 ہے۔ اسلام آباد میں 902 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 280 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 732 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 97 ہے۔ آزاد کشمیر میں 729 اموات ہوچکیں۔ 31 ہزار 906 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 32 ہزار 757 جب کہ فعال کیسز کی 331 ہے۔ صوبے میں 344 اموات ہوچکیں۔ 32 ہزار 82 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 240 جب کہ فعال کیسز 217 ہے۔ گلگت بلتستان میں 182 اموات ہوچکیں۔ 9 ہزار 841 مریض صحت یاب ہوئے۔