گرین لائن منصوبہ: 40 بسیں کراچی پہنچ گئیں

262

کراچی: گرین لائن منصوبے کی 40 بسیں کراچی پہنچ گئی ہیں۔

گرین لائن بس منصوبے کے لیے چین سے منگوائی گئی 40 بسیں کراچی پورٹ پر پہنچی، وفاقی وزیر اسد عمر کے پورٹ پر ہونے والی تقریب میں بسیں وصول کریں گے۔ مزید 40 بسیں اگلے دو دن میں کراچی پہنچ جائیں گی۔

گرین لائن سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک 21 کلو میٹر طویل ٹریک تاحال زیر تعمیر ہے۔ ٹریک کے 22 بس اسٹاپس پر بھی تعمیراتی کام جاری ہے۔

خیال رہے کہ منصوبے پر تعمیراتی  کام 2006 میں شروع ہوا تھا جو تاحال مکمل نہیں ہوسکا۔