مصطفی کمال ذہنی مریض، علاج حیدرآباد میں ہی ممکن ہے، ایم کیو ایم

140

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدر آباد شہر بیمار نہیں ہے بلکہ بیماروں اور ذہنی توازن کھودینے والوں کو درست کرنے والا شہر ہے۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدر آباد ڈسڑکٹ کمیٹی نے اپنے مشترکہ بیان میں پی ایس پی رہنماء انیس قائم خانی کی حیدر آباد میں پریس کانفرنس میں حیدر آباد شہر کو بیمار اور خود اکو ایم کیوایم کا وارث قرادینے کے بیان کو ذہنی بیماری قرار دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ حیدر آباد شہر بیمار اور اسکا علاج مصطفی کمال یہ سوچ یقینا کسی دیوانے کی ہی ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حقیقت تو یہ ہے کہ حیدر آباد شہر میں ذہنی بیماروں کے علاج کیلئے گدوپاگل خانہ موجود ہے اگر یہ کہاجاتا کہ مصطفی کمال ذہنی بیمار ہیں اور انکا علاج حیدر آباد شہر میں ہی ممکن ہے تو درست ہوتا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کو دفن کرنے والے کس منہ سے ایم کیوایم میری ہے کا راگ الاپ رہے ہیں اگر ایم کیوایم اورمہاجر قوم سے ہمدردی ہے تو قوم کو تقسیم کرنے کا کھیل بند کیا جائے۔