عثمان بزدار کی کراچی آمد، اخترمینگل سے اظہار تعزیت

213
کراچی: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اختر مینگل سے والد کے انتقال پر تعزیت کے بعد دعائے مغفرت کررہے ہیں

لاہور (آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار گزشتہ سہ پہر کراچی پہنچ گئے- وزیراعلی سردار عثمان بزدار کراچی آمد کے فورا بعد بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پہنچے اور بزرگ سیاستدان سردار عطاء اللہ مینگل کے انتقال پرسردار اختر مینگل سے اظہار افسوس کیا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی اور غمزدہ خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔