سوئیڈن اور فن لینڈ میں پاکستانی سفیر کی بادشاہ کارل گستاف سے ملاقات

223

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)سویڈن اور فن لینڈ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے بادشاہ کارل گستاف سے ملاقات کی اور ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی، انہوں نے کہا کہ پاکستان سویڈن کے ساتھ اپنے تعلقات کی قدر کرتا ہے اور اعلیٰ تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری، سیاحت اور ماحولیاتی دوستانہ منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ماحول دوست پالیسیوں، صنفی مساوات کی ترقی پسند حیثیت، پاکستان کی جانب سے بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ بادشاہ کارل نے کابل سے سویڈش اہلکاروں کے انخلا کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہا